اُس رات کی صبح نہ ہو سکی آج تک
وہ تمام شب اُس زماں میں روک رکھی ہے
جہاں اب سوچ کا گزر ممکن نہیں
جس کے گرد وقت پہرہ لگاۓ بیٹھا ہے
جس کی کھڑکی پہ کھڑے وہ لمہے آج بھی
مجھے الوداع کہنے کو تیار نہیں
بس یوں ہی مؤں موڑ کر
دامن کو چھڑا لینے سے پہلے
وقت اپنے قدموں کے نشاں
نقش کر گیا ہے
دلِ نامراد کی پاسبانی کیلۓ
نا معلوم سا ایک دلاسہ
اک ادھوری سی کسک
وہ امید کا خاموشی سے کہنا روٹھ کر
کہاں تھے اب تک؟
کس کے ساتھ تھے؟
کس کے پاس تھے؟
وہ بے جا کی شکایتیں
وہ خوامخواہ
بات بے بات اداس رہنا
وہ منانے کے دس بہانے
ناراض رہنے کی وہی دو باتیں
تمھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو
مجھے یاد ہے
ذرا ذرا